منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں گرفتاری،بھارتی اداکارہ نے اپنے ہی میڈیا کو کھری کھری سنادیں‎

datetime 8  مئی‬‮  2017 |

ممبئی (مانیٹرنگ ڈ یسک) بالی ووڈ کی معروف فنکارہ سارہ خان کہاہے کہ جھوٹ بولنابھارتی میڈیاکاوطیرہ بن چکاہے اوربھارتی میڈیامعمولی سے معمولی بات کواتنابڑھاچڑھاکرپیش کرتاہے ۔انہوں نے ایک انٹرویومیں کہاکہ اب میری گرفتاری کے بارے میں خبریں چل رہی ہیں کہ مجھے پاکستان میں گرفتارکرلیاگیا ۔انہوں نے ان خبروں کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے کہاکہ جھوٹ بولناتوکوئی بھارتی میڈیاسے سیکھے ۔

سارہ خا ن نے کہاکہ دورہ پاکستان کے دوران مجھے پاکستانی مداحوں نے بہت عزت اورپیاردیااوراسی وجہ سے میں نے پاکستان میں ایک ڈرامہ سیریل بھی سائن کرلی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ جب پاکستان میں میرے ویزے کی مدت ختم ہوئی توائیرپورٹ پرمجھے کسی نے گرفتارنہیں کیابلکہ کچھ لمحے کےلئے پوچھ گچھ کی گئی لیکن بھارتی میڈیانے اس خبرکوایسے پیش کیاکہ مجھے گرفتارکرلیاگیاہےاورمجھ پرتوجیسے پاکستان میں ظلم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیاافواہوں کوحقیقت بنادیتاہے جوکہ سراسرجھوٹ ہوتی ہیں ۔سارہ خان نے کہاکہ پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں کی نسبت حقیقت سے زیادہ قریب ہوتے ہیں اوران کی کہانی بھی حقیقت پرمبنی ہوتی ہے جومعاشرے کی عکاسی کرتی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اورجیساکہ میں نے بچپن میں سناتھاپاکستان اس سے بھی زیادہ خوبصورت ملک ہے اورپاکستان کےعوام بھی بہت اچھے ہیں جب میں وطن واپس آئی تومجھے ہرگزیہ محسوس نہیں ہواکہ میں کسی دوسرے ملک کادورہ کرکے واپس آئی ہوں ۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اورجیساکہ میں نے بچپن میں سناتھاپاکستان اس سے بھی زیادہ خوبصورت ملک ہے اورپاکستان کےعوام بھی بہت اچھے ہیں جب میں وطن واپس آئی تومجھے ہرگزیہ محسوس نہیں ہواکہ میں کسی دوسرے ملک کادورہ کرکے واپس آئی ہوں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…