کراچی(آئی این پی)عدالت عالیہ کے اپیلٹ بینچ نے معروف شاہ زیب قتل مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی عدالت سے سزائے موت پانے والے ملزم شارخ جتوئی ودیگر کی سزاؤں کے خلاف اپیل کی سماعت وکیل صفائی فاروق حمید نائیک کی عدم موجودگی کی بناء4 پر 25 مئی تک ملتوی کردی،واضح رہے کہ 2012 میں ڈیفنس
کے علاقے میں شازیب نامی لڑکے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا ،جس کے بعد واقعے میں ملوث گرفتار ملزمان شارخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزا ئے موت اور ملزمان سجاد اور غلام مصطفی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ،جس کے خلاف ملزمان نے اپیل دائر کررکھی ہے ،جبکہ مقتول شاہ زیب کا خاندان بیرون ملک منتقل ہوچکا ہے۔