کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ملازمین پر تشدد کرنے والا فیکٹری مالک عبد الرحمان چاولہ ایک اور گھنائونے کام میں ملوث نکلا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ملازمین پر بہیمانہ تشدد کے ساتھ ساتھ عبد الرحمان چاولہ فیکٹری میں کام کرنے والی خواتین اور ان کی کم سن بیٹیوں کے ساتھ بھی انتہائی گھنائونےاور شرمناک فعل کرتا تھا۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں کام کرنے والی خواتین نے خواتین اور ان کی کم سن بیٹیوں کے ساتھ عبد الرحمان چاولہ کی زیادتیوں کا پردہ بھی فاش کر دیا ہے۔ انسانوں پر جانوروں سے بھی بد تر بہیمانہ تشدد ، لاتوں ، گھونسوں اور مکوں کی بارش ، فحش گالیاں ، مرد ہی نہیں خواتین بھی اس ظالم بھیڑیے کا شکار ہیں۔