اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

’’ان سائڈ سٹوری‘‘ جیو نیوز کے معروف پروگرام ’’خبرناک‘‘کی میزبان عائشہ جہانزیب کو ہٹا دیا گیا، نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کا اس میں کیا کردار ہے؟سابقہ میزبان سب سامنے لے آئی

datetime 8  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام خبرناک کی سابقہ معروف ہوسٹ عائشہ جہانزیب کو ایک ماہ کی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔ نجم سیٹھی کی اہلیہ و معروف صحافی جگنو محسن نے پروگرام کی نئی ہوسٹ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے معروف پروگرام خبرناک کی معروف و ہر دلعزیز ہوسٹ عائشہ جہانزیب کو جیو انتظامیہ نے ایک ماہ کی جبری رخـصت پر بھیج دیا ہے

جبکہ پروگرام کے میزبان کے طور پر پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کی اہلیہ و معروف صحافی اور اینکرپرسن جگنو محسن نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اس حوالے سے عوامی سطح پر تجسس کو دیکھتے ہوئے عائشہ جہانزیب نے منظر عام پر آتے ہوئے جیو انتظامیہ کے فیصلے اور اپنی جبری رخصت کے حوالے سے سوشل میـڈیا کی ویب سائٹ فیس بک لائیو پر آکر اپنے مداحوں کے سوالات کا جواب دیا۔ انہوں نے سوالات کے دوران گاہے بگاہے اس تبدیلی کی وجوہات سے بھی پردہ اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیو انتظامیہ نے مجھ سے ایک ماہ کی رخصت پر جانے کا کہا اور پروگرام کی میزبانی کے فرائض سے ہٹا دیا۔ میں کسی چھینا جھپٹی کا حصہ نہیں بنوں گی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا یا کسی اور جگہ اپنے جـذبات کو قابو میں رکھیں اور کوئی ایسی بات نہ کریں جو بدتمیزی اور بدتہذیبی کے زمرے میں آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اداکاری کی فیلـڈ میں آئیں گی یا نہیں اس کا فیصلہ ابھی انہوں نے نہیں کیا ، آنے والا وقت اس حوالے سے فیصلہ کرنے کی راہیں ہموار کرے گا جبکہ کسی اور چینل پر کسی دوسرے شو کی میزبانی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ ایک ماہ بعد اس حوالے سے فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو کہا کہ وہ جیو ٹی وی انتظامیہ کو اپنے تاثرات سے آگاہ کریں شاید ہو سکتا ہے کہ اس سے ان کو واپس بلا لیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…