منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

’’ن لیگ کا کپتان پر آج تک کا سب سے کڑا وار‘‘ 14دن ہیں فیصلہ کرلو کیا چاہتے ہو۔۔شہباز شریف نے عمران خان کیخلاف عدالتی محاذ کھول دیا

datetime 8  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیـٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ہتک عزت قانون کے تحت 10ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوا دیا ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عمران خان کو ہتک عزت قانون کے تحت نوٹس بھجوایا جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے میرے موکل شہباز شریف پر جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے ایک ٹی وی انـٹرویو میں کہا تھا کہ پانامہ کیس میں خاموش رہنے کیلئے مجھے شہباز شریف کے ایک ساتھی کے ذریعے 10ارب روپے کی

پیش کش کی گئی تھی ۔نوٹس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بے بنیاد الزامات پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈ یا پر آکر معافی مانگیں اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا توان کے خلاف 14دن کے بعد 10ارب روپے ہر جانے کا دعویٰ عدالت میں دائر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ عمران خان نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران یہ الزام عائد کیا تھاکہ انہیں پاناما لیکس کے معاملے پر خاموش ہونے کے لیے 10ارب روپے کی پیشکش کی گئی تھی اور جس شخص نے پیشکش کی تھی وہ شہباز شریف کا قریبی ساتھی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…