اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستا ن تحریک انصاف کے چیرمین عمران خا ن نے کہاکہ ہے کہ قیامت کی دونشانیاں ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ جب آصف زرداری کرپشن کے خلاف کھڑا ہوجائے تو یہ قیامت کی نشانی ہے اور قیامت کی دوسری نشانی یہ ہے کہ شریف برداران کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے کبھی کرپشن نہیں کی ۔انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس کمیشن کی پوری تفصیل سامنے آئی
لیکن انہوں نے اصل لوگوں کو بچا کر کسی اور کو قربانی کا بکرا بنا دیا، یہ اسی طرح ہے کہ نیب بڑے مگرمچھوں کو معاف کر دیتی ہے اور چھوٹے پٹواریوں کو پکڑلیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ ملک کا سب سے بڑا ڈاکو وزیراعظم ہے اور کرکٹرز کو کہتے ہیں کہ آپ نےسپاٹ فکسنگ کیوں کی؟۔ ایک سوال کے جواب پر عمران خان نے کہاکہ آصف زرداری کو کیا کہوں، جب آصف زرداری کرپشن کے خلاف کھڑا ہوجائے تو یہ قیامت کی نشانی ہے۔