لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گرفتار ڈاکٹر فواد خان نے اپنی رہائشگاہ میں ہی کلینک بنا رکھا تھا۔ ایف آئی اے نے کلینک سے اہم ریکارڈ اور دستاویزات برآمد کر لی ہیں۔ ڈاکٹر فواد خان کو ایف آئی ای نے ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کیا تھا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل جوہر ٹاؤن میں بھی ایف آئی اے نے ایک عمارت پر چھاپہ مار کر غیرقانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والے ڈاکٹروں اور گروہ میں ملوث دیگر ارکان کو گرفتار کیا تھا۔