شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز حکومت کی جانب سے بڑے زور و شور سے افتتاح کیا گیا بجلی گھر بھکی پاور پلانٹ اپنے فعال ہونے کے ایک ہفتے بعد ہی ناکارہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں حال ہی میں مکمل کیا جانے والا بھکی پاور پلانٹ ایک ہفتے بعد ہی خراب ہوگیا۔ ریکارڈ ٹائم میں بننے والے پلانٹ نے جلدی خراب ہونے کا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔یہ پاور پلانٹ 18 ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل ہوا ہے۔
صرف ہفتے بھر میں ہی بھکی بجلی گھر بند ہوگیااور اس سے ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہ کی جا سکی۔ تکنیکی خرابی کے باعث ساڑھے 300 میگا واٹ بجلی بننا بند ہوگئی۔ بھکی پاور پلانٹ سے نیشنل گریڈ میں 7 سو میگا واٹ بجلی شامل کی جاتی تھی۔یاد رہے کہ بھکی پاور پلانٹ کوئی پرانا پلانٹ نہیں۔ وزیر اعظم نے 19 اپریل کو ہی پاور پلانٹ کا افتتاح کیا تھا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے وزیر اعظم نے خود بتایا تھا کہ بھکی پاور پلانٹ پر 77 ارب روپے خرچ ہوئے اور منصوبے میں 53 ارب روپے کی بچت ہوئی۔