ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

جوانوں کو تیار رہنے کا حکم ، بھاری توپ خانے پہنچ گئے ۔۔ پاک فوج کیاکرنے جا رہی ہے ؟ دھماکہ خیز انکشافات

datetime 7  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن (آئی این پی) چمن میں پاک افغان سرحد پر کشیدگی برقرار ، باب دوستی تیسرے روز بھی بند رہا ، تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں ، پاک فوج کے جوان سرحد پر دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے الرٹ رہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد پر جمعہ کو پیش آنے والے واقعے کے بعد کشیدگی برقرار رہی ۔

پاک فوج کے جوان سرحد پر دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے الرٹ رہے ، بھاری توپ خانہ بھی اگلے مورچوں پر پہنچا دیا گیا۔ کشیدگی کے باعث باب دوستی تیسرے روز بھی بند رہا۔نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت تمام تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ پیدل آمدورفت بھی معطل رہی۔ علاقے سے لوگوں کا انخلا جاری رہا ، سرحد سے پانچ کلومیٹر دور کیمپ قائم کیا گیا جہاں متاثرین کو عارضی رہائش فراہم کی گئی اور ہر ممکن سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ سرحد سے ملحقہ چار کلومیٹر کے علاقے کو نو گو ایریا قرار دیا گیا ، کئی دیہات خالی کرا لئے گئے۔ سرحد پر سیکورٹی سخت کردی گئی ، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر مسلسل نگرانی کرتے رہے ۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…