چمن (آئی این پی) چمن میں گزشتہ روز افغان سیکورٹی فورسسزکی فائرنگ کے بعد دوسرے روز فضا سوگوار اور باب دوستی بند ہونے سے تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں، تعلیمی ادارے بھی نہ کھل سکے،پاک فوج اور فضائیہ الرٹ،تازہ دم دستے چمن پہنچ گئے۔ بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن کے کلی لقمان، کلی جہانگیر اور گل دار باغیچہ میں گزشتہ روز افغان فورسز کی جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ میں11 افراد شہید جبکہ 45 زخمی ہوئے
جس کے بعد چمن میں بھی فضا سوگوار رہی،شہر کے تمام تعلیمی ادارے دورسرے روز بھی بند اور ٹریفک معمول سے کم دکھائی دی۔نجی ٹی وی کے مطابق کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں حالات کی کشیدگی کے باعث مردم شماری کا عمل بھی معطل رہا،باب دوستی کے دونوں اطراف گاریوں کی لمبی قطاریں موجود ،باب دوستی بند ہونے سے نیٹو کی سپلائی بھی بند رہی،دوسری جانب گزشتہ روز زیرو پوائنٹ کے ساتھ ملحقہ دیہات خالی کرا لئے گئے،