ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے ہمارے کتنے سیکورٹی اہلکارمارڈالے؟افغانستان مشتعل،افغان فوج کو بڑا حکم جاری

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سرحدی فورسز کو ملکی سرحدوں پر پاکستانی مبینہ حملوں کے جواب میں موثر کاروائی کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ہفتہ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کا کہنا ہے کہ افغان سرحد پر تعینات اہلکاروں کومبینہ پاکستانی حملوں کا موثر

جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔یاد رہے کہ جمعہ کی صبح سپین بولدک پر چمن سرحد کے ساتھ افغان سرحدی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ شروع کی تھی جس کے بعد پاکستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھی موثر کاروائی کی گئی ۔افغان حکام کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کی فائرنگ سے اسکے چار سرحدی پولیس اہلکارہلاک ہوگئے تھے ۔گزشتہ روز افغان بارڈر فورسز کی جانب سے پاکستان میں مردم شماری ٹیم کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم افغان فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے 11 عام پاکستانی شہری شہید جب کہ 46 افراد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد پاکستانی دفترخارجہ نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا تھا جب کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز نے بھی ہاٹ لائن پر رابطہ کیا اورفائرنگ کا سلسلہ تھم گیا

تاہم دونوں اطراف تاحال کشیدگی برقرار ہے اور سرحد پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کے تازہ دم دستے بھی باب دوستی پر پہنچ چکے ہیں جب کہ پاک فوج کے 3 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سرحد کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…