منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کے ساتھ بھی کروڑوں کا فراڈ ہوگیا، حیرت انگیزانکشافات

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی سب سے معروف اورمہنگی ترین شاہراہ دستور پر بننے والے کثیر المنزلہ ہوٹل گرینڈ حیات ہوٹل کے نام پر اپارٹمنٹس بنا کر فروخت کردیئے گئے ۔یہ اپارٹمنٹس نیلامی کے ذریعے بیچے گئے۔ نیلامی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے بھی گرینڈ حیات عمارت میں اپارٹمنٹس خریدے۔عمران خان کے علاوہ کئی اوراہم شخصیات نے بھی اس منصوبے میں سرمایہ کاری کی ۔

ایک قومی اخبارکی رپورٹ کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )نے سال 2004 میں شاہراہ دستور پر واقع پلاٹ فائیو سٹار ہوٹل کیلئے فروخت کرنے کیلئے اشتہار دیاتھا، شرائط میں 33 سالہ لیز، 120 دنوں میں رقم کی ادائیگی شامل تھی جبکہ صرف 6 منزلوں کی اجازت دی گئی ۔یہ اشتہاردیئے جانے کے پانچ ماہ بعد ایک ایک اورنیااشتہاردیاگیااوراس میں نیلامی کےلئے شرائط میں ناقابل یقین نرمی کردی گئی ۔نئی شرائط میں 99 سالہ لیز اور 15 سالہ اقساط میں رقم کی ادائیگی شامل تھی جبکہ منزلوں کی تعداد فلیکسیبل کر دی گئی ، سی ڈی اے نے صرف 15 فیصد ادائیگی پر لیز ڈیڈ پر دستخط کر دیئے۔ انتہائی پر کشش پلاٹ ، انتہائی آسان شرائط کے ساتھ حاصل کرنے کیلئے بڑے بڑے ہوٹلز چلانے والی کمپنیوں نے نیلامی میں حصہ لیا ۔اس منصوبے میں بینک آف پنجاب سے قرضہ لے کردوٹاورزکی تعمیرکی گئی اورپابندی کے بائوجود ان اپارٹمنٹس کواعلی شخصیات کے ناموں پرفروخت کردیاگیا۔گرینڈحیات ہوٹل کے نام سے اس منصوبے میں انتہائی پر کشش پلاٹ ، انتہائی آسان شرائط کے ساتھ حاصل کرنے کیلئے بڑے بڑے ہوٹلز چلانے والی کمپنیوں نے نیلامی میں حصہ لیا لیکن ٹیکسٹائل ملز کے اتحاد کو ہوٹل بنانے کی لیز دے دی گئی۔ پولیس کی ایف آئی آر کے مطابق گرینڈ حیات ہوٹل کے نام پر قومی خزانے کو 25 ارب کا نقصان پہنچا ۔ ملزمان نے جعلی کاغذات پر لیز حاصل کی جبکہ سی ڈی اے ریکارڈ سے اہم دستاویزات بھی غائب کروادی گئیں ۔جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے بھی اربوں روپے مالیت کی زمین لیز کرنے کے سکینڈل کی انکوائری مکمل کر کے مقدمے کااندراج کرلیاہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…