نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے حکومت سے مزید بجٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی مسلح افواج ملکی وسائل میں اپنے حق سے محروم ہیں، پاکستان اور چین کے ساتھ نمٹنے کے لیے نئے دوست اور حلیف تلاش کئے جائیں،بھارت کا فوجی اثرو رسوخ بڑھانے کے لیے دفاعی بجٹ میں اضافے کی ضرورت ہے، فوج اور معیشت کی ترقی ایک ساتھ ہونی چاہئے کیونکہ دونوں قومی طاقت کے بنیادی ستون ہیں۔
ان خیالات کا اظہار بھارتی آرمی چیف نے نئی دہلی میںدفاعی دانشوروں سے خطاب کے دوران کیا۔ جنرل بپن راوت نے کہا مسلح افواج کو وسائل سے اپنا حصہ نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے دفاعی اخراجات میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بھارت کے دفاعی اثر و رسوخ میں اضافہ کیا جاسکے۔ بھارت کی فوج کو مستحکم بنانے کے لئے مزید سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا چین سے ہمیں سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔