اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

ٹیوب لائٹ کا ٹیزر’’باہوبلی‘‘ کو پیچھے چھوڑگیا

datetime 6  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ اور ’’ بجرنگی بھائی جان‘‘ کے بعد ڈائریکٹر کبیر خان اور سلمان خان ’’ٹیوب لائٹ ‘‘ لا رہے ہیں۔ فلم کا ٹیزر کل ریلیز ہوا اور صرف ڈھائی گھنٹے کے دوران ایک لاکھ افراد نے اسے دیکھا .

تہلکہ خیز فلم ’’باہو بلی‘‘ کے ٹیزر کا ریکارڈ توڑ دیا جسے تین گھنٹوں میں ایک لاکھ افراد نے دیکھا تھا۔فلم 1962 میں بھارت اور چین کے درمیان جنگ کے تناظر میں بنائی گئی ہے۔ سلمان خان نے اس فلم میں ایک ایسے شخص کا کردار نبھایا ہے جس کی ذہنی صلاحیتیں عام افراد سے کم ہیں (یعنی وہی ٹیوب لائٹ ہیں)۔ جنگ کے دوران سلمان کا بھائی بارڈرکے اس پارکھوجاتا ہے ، کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سے سلمان خان بارڈر کراس کر کے اپنے بھائی کو تلاش کرتا ہے۔فلم میں سلمان خان کے مقابل چینی اداکارہ ڑوڑو ہیں جن کی یہ پہلی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ہوگی۔ فلم کے دیگر کرداروں میں سلمان کے بھائی سہیل خان اورمختصرکردار ادا کرنے والے شاہ رخ خان بھی شامل ہیں جنہیں دو منٹ دورانیے کے اس ٹیزر میں نہیں دکھایا گیا۔توقع کی جا رہی ہے کہ سلو بھیا کہ یہ فلم بھی میدان مار لے گی۔ فلم رواں سال عیدالفطر کے موقع پر 23 جون کو ریلیز کی جا رہی ہے۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…