جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،فائر سیفٹی کے حوالے سے اقدامات پر عملدر آمد کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ

datetime 4  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت آج اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں فائر سیفٹی کے حوالے سے اقدامات پر عملدر آمد کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس کے دوران آتشزدگی کے واقعات میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونیوالے فائرفائٹرز کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی اوروزیراعلیٰ نے شہید ہونے والے فائر فائٹرزکیلئے شہداء پیکیج کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ فائرسیفٹی کے حوالے سے سفارشات کا جائزہ لینے کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل د ی جائے۔کابینہ کمیٹی 7روزمیں فائر سیفٹی کے حوالے سے حتمی پلان پیش کرے گی۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے فائر فائٹرز ہمارے ہیرو ہیں ۔شہید ہونے والے فائر فائٹرزکے خاندان کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت اپنی یہ ذمہ داری احسن طریقے سے اداکرے گی۔ شہید ہونے والے فائر فائٹرزکے خاندانوں کی ہرممکن دیکھ بھال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تعمیر ہونے والی نئی عمارتوں میں فائر سیفٹی کے تحت وضع کردہ اقدامات پرمکمل عملدر آمد ہونا چاہیے جبکہ پرانی عمارتوں میں بھی اس ضمن میں ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ آتشزدگی کے واقعات کی روک تھا م کے لئے جامع اقدامات پر مشتمل پلان بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ اور چیکنگ کا موثر نظام بھی انتہائی ضروری ہے ۔ ڈی جی ریسکیو 1122 نے فائر سیفٹی کے حوالے سے سفارشات پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے مہر اعجازاحمد اچلانہ،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری قانون،کمشنر لاہور ڈویژن،لارڈ مےئرلاہور،متعلقہ حکام اوراعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ سیکرٹری ہاؤسنگ ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…