ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں کس پروگرام کے تحت 2030تک تمام گاڑیاں بجلی پرشفٹ کردی جائینگی ،ہمارے وزیراوراپوزیشن کتنے سنجیدہ ہیں ؟ ،جاوید چوہدری کا بجلی بحران پرتہلکہ خیزانکشافات

datetime 4  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(جاوید چوہدری)بھارت نے ملک میں اجالا کے نام سے ایک سکیم شروع کر رکھی ہے،اس سکیم کے تحت2030 تک تمام گاڑیوں کو بجلی پر شفٹ کر دیا جائے گا اور ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی کوئی گاڑی نہیں ہو گی‘ حکومت نے بجلی کی گاڑیوں میں پہل کرنے والی کمپنی کو لامحدود سہولتیں اور ٹیکس میں چھوٹ کی پیشکش کر رکھی ہے‘ انڈیا کے بجلی کے وزیر اس معاملے میں کتنے سیریس ہیں کہ انہوں نے ابھی تک کوئی ایسااعلان نہیں کیا

جس سے عوام کوتنقید کاموقع مل سکے اور آپ اب اپنے وزیر کی سنجیدگی کا مظاہرہ بھی دیکھئے اور اس کے رد عمل میں اپوزیشن کی سنجیدگی بھی ملاحظہ کیجئے، انڈیا کیا سوچ رہا ہے اور ہم کیا سوچ رہے ہیں‘ آپ خود فیصلہ کر لیجئے۔آج پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا‘ یہ مظاہرہ اتنا کامیاب نہیں ہو سکا جتنی توقع تھی‘ لوگ بھی جمع نہیں ہوئے اور پارٹی کی سندھ‘ کے پی کے اور وفاق کی قیادت بھی لاہور نہیں گئی یوں یہ شو بری طرح ناکام ہو گیا‘ تاہم تقریروں میں بہت جوش‘ بہت کرنٹ تھا،اس ناکامی نے ثابت کر دیا اب میاں نواز شریف کو نکالنا کسی ایک پارٹی کے بس کی بات نہیں‘ آپ کو نواز شریف کو نکالنے کیلئے اپوزیشن کا مشترکہ اتحاد بنانا پڑے گا یا پھر آپ کوانہیں 2018ء تک برداشت کرنا ہوگا،اس منقسم اپوزیشن کا فائدہ بہرحال میاں نواز شریف کو ہو رہا ہے۔پارٹی کی سندھ‘ کے پی کے اور وفاق کی قیادت بھی لاہور نہیں گئی یوں یہ شو بری طرح ناکام ہو گیا‘ تاہم تقریروں میں بہت جوش‘ بہت کرنٹ تھا،اس ناکامی نے ثابت کر دیا اب میاں نواز شریف کو نکالنا کسی ایک پارٹی کے بس کی بات نہیں‘ آپ کو نواز شریف کو نکالنے کیلئے اپوزیشن کا مشترکہ اتحاد بنانا پڑے گا یا پھر آپ کوانہیں 2018ء تک برداشت کرنا ہوگا،اس منقسم اپوزیشن کا فائدہ بہرحال میاں نواز شریف کو ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…