بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

دبنگ 3۔۔۔سلمان خان اس بار فلم میں کس غیر ملکی اداکارہ کو لینے والے ہیں ؟ جان کر یقین نہیں کریں گے

datetime 5  مئی‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’’دبنگ ‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں ان کی قریبی دوست اور رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر جلوہ گر ہوں گی۔سلمان خان اور ان کی قریبی دوست لولیا وینتر کئی تقریبات میں اور چھٹیاں گزارتے ایک ساتھ نظر آتے ہیں

جس کی بدولت اکثر ان کی شادی کی خبریں گرم رہتی ہیں جب کہ سلو میاں نے اپنی رومانوی دوست کو بالی ووڈ میں گلوکاری کے شعبے میں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے موسیقار ہمیش ریشمیاں کوذمہ داری سونپی تھی لیکن اب اچانک ایک خبر نے فلم نگری کوچونکا دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکارارباز خان نے 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دبنگ‘‘ کا تیسرے سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور فلم کے تیسرے سیکوئل میں انہیں 2 اداکاراؤں کی تلاش تھی جس پران کے بھائی سلمان خان نے اپنی قریبی دوست لولیا وینتر کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں فلم میں اپنے مدمقابل کاسٹ کرالیا ہے۔فلم کی شوٹنگ ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے بعد شروع کی جائے گی جس میں لولیا وینتر اہم کردار میں نظر آئیں گی اور ان کی یہ بالی ووڈ کی پہلی فلم ہوگی۔واضح رہے کہ فلم ’’دبنگ‘‘ کے  دونوں سیکوئل میں سوناکشی سنہا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…