جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

پشاور،انسداد دہشتگردی فورس کی کارروائی‘ امامیہ مسجد حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

datetime 20  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حساس اداروں کی اطلاع پر انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائی‘ امامیہ مسجد حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز انسداد دہشت گردی فورس پشاور نے حساس اداروں کی اطلاع پر چھاپہ مار کر تحریک طالبان کا اہم کمانڈر اور امامیہ مسجد حملے کا ماسٹر مائنڈ فضل محمد کو گرفتار کیا ہے انسداد دہشت گردی فورس ترجمان کے مطابق احساس اداروں کے تعاون سے ایک گھر میں چھاپہ مار کر امامیہ مسجد حملے کے ماسٹر مائنڈ فضل محمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ابتدائی تفتیش میں ملزم نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ فضل محمد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ جس گرو کے لئے کام کرتا ہے اس نے خیبر ایجنسی میں 12 خودکش حملے کروائے اور 6 پولیس اہلکاروں پر حملے کئے ہیں اور اس کے علاوہ گزشتہ ماہ امامیہ مسجد میں بھی حملہ کروانے کا اعتراف کر لیا ہے۔ فضل محمد کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…