اسلام آباد (آن لائن) نیب حکام صدر مملکت ممنون حسین کے پرنسپل سیکرٹری شاہد خان کیخلاف مزید پیش رفت نہیں کر سکے، نیب حکام نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس فاؤنڈیشن پولیس شہداء کے کوٹہ سے کمرشل پلاٹ حاصل کرکے مارکیٹ میں فروخت کردیا تھا جس سے قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔ نیب نے ابتدائی تحقیقات شروع کیں تھیں گرفتاری کے خوف سے شاہد خان نے پولیس فاؤنڈیشن
میں بائیس لاکھ روپے جمع کردیئے تھے۔ چیئرمین نیب چوہدری قمر الزمان کے خلاف سپریم جوڈیشلکونسل میں ریفرنس دائر ہونے کے نتیجہ میں شاہد خان کے خلاف بھی تحقیقات میں مزید پیش رفت نہیں ہوسکی۔ نیب نے مک مکا کرکے اسلام آباد انتظامیہ کے افسران کے خلاف بھی مزید انکوائری روک دی ہے حالانکہ یہ افسران بھی اس سکینڈل میں برابر کے شریک ہیں۔ صدر مملکت نے بھی اپنے پرنسپل سیکرٹری کے خلاف تحقیقات اور کرپشن سکینڈلز بارے نیب سے بریفنگ حاصل کرلی۔ شاہد خان کے علاوہ نیب دیگر اعلیٰ افسران کے خلاف بھی اربوں روپے کے سکینڈلز کی تحقیقات میں پیش رفت نہیں کر سکی اس حوالے سے نیب کے ترجمان نے وضاحت کرنے سے معذرت کر رکھی ہے جبکہ شاہد خان نے بھی اپنا موقف دینے سے کتراتے ہیں۔شہداکے پلاٹس فروخت کرنے کاالزام،نیب نے صدرمملکت کی قریبی شخصیت کے خلاف تحقیقات سے انکارکردیا