اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپراپنے پیغا م میں پاناماپیپرزکوردی کاٹکڑااورپانامادستاویزات شائع کرنےوالے جرمن صحافی کوپاکستان دشمن قراردیاتھا۔جس پرسب سے پہلے ردعمل جرمن صحافی نے دیاتھااورکہاکہ پاناماپیپرزنے کرپشن کی دستاویزات ہی شائع کیں تھیں لیکن اس کے بعد بھی مریم نوازپرشدیدتنقید کاسلسلہ جاری ہے ۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کی میزبان مہرعباسی نے بھی مریم نوازکے اس بیان کوآڑے ہاتھوں لیااورکہاکہ مریم نوازکایہ ٹوئیٹ جمہوریت میں خود فریبی کاایک واقعہ ہے ۔مہر عباسی نے کہا کہ دختراول صاحبہ پانامہ پیپرز وہ کچرا ہے کہ جس کی وجہ سے پر آئس لینڈ اورمالٹا کے وزرائےاعظم کوبھی مستعفی ہوناپڑااوراس کچرے کی صفائی دینے کےلئے پاکستان کے وزیراعظم نے دومرتبہ قوم سے خطاب بھی کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ صرف کچرا نہیں بلکہ سیاست کا وہ کچرا ہے کہ جس پر سپریم کورٹ نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی۔ اور اس کچرے کے لئے آپ کی جانب سے ثبوت میں دیئےگئےسینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں دستاویزات اور بیانات کو عدالت نے کچرا ہی کہا ہے او رعدالت کے دومعززججز کے اختلافی نوٹس اورجے آئی ٹی کی تشکیل پاناماکیس کے پس منظرمیں ہونے والی کرپشن کے کچرے کوصاف کرنے کےلئے بنائی گئی ہے اورجلدہی اس کچرے کی حقیقت قوم کے سامنے آجائے گی ۔بلکہ ہزاروں دستاویزات اور بیانات کو عدالت نے کچرا ہی کہا ہے او رعدالت کے دومعززججز کے اختلافی نوٹس اورجے آئی ٹی کی تشکیل پاناماکیس کے پس منظرمیں ہونے والی کرپشن کے کچرے کوصاف کرنے کےلئے بنائی گئی ہے اورجلدہی اس کچرے کی حقیقت قوم کے سامنے آجائے گی ۔