پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

60برس سے بچھڑے پاکستانی بہن بھائی کب کہاں اور کیسے ملے ؟ رقت آمیز مناظر

datetime 4  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این این) 60سال سے بچھڑے پاکستانی بہن بھائی ایک دوسرے کو سوشل میڈیاایپ ’’ایمو ‘‘ پر دیکھتے ہی بے ہوش ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 60 سال قبل سورہ کی بھینٹ چڑھنے والی گورکوہی عشیرئی درہ کی رہائشی جہان سلطان نامی خاتون مقبوضہ کشمیر میں پائی گئی۔عشیرئی درہ گورکوہی کے رہائشی انعام الدین نے میڈیا کو بتایا کہ 60 سال قبل میرے دادا نے میری بہن جہان سلطان کو کم

عمری میں سورہ میں دیا تھا جسے سسرال والوں نے پنڈی میں کہیں فروخت کر دیا تھا جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئی۔انعام الدین کا کہنا تھا کہ بہن سے ملنے کے لیے ملک کاکونا کونا چھان مارا لیکن کوئی معلومات نہیں ملیں تو ہم نے سوچا شاید وہ وفات پا چکی ہے ۔8 جنوری کوضیا نامی نوجوان نے فیس بک پر پوسٹ جاری کی جس میں عشیرئی درہ گور کو ہی سے اپنا تعلق اور ہم کو ماموں بتانے کا ذکر کیا تھا جس کے بعد تیمرگرہ کے رحیم الدین اور اکرام نے معلومات کے بعد رابطہ کیا۔ 60 سال بعد سوشل میڈیا ایپ ’’ایمو ‘‘پر پر ملاقات ہوئی تو دونوں بہن بھائی بیہوش ہو گئے اور اب سفارتی سطح پران سے ملنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…