اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاناما کیس فیصلے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں سے تھقیقات کیلئے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کے لئے اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کی طرف سے پیش کردہ نام مسترد کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پاناما کیس فیصلے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں سے تھقیقات کیلئے بنائی جانے والی
جے آئی ٹی کے لئے اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کی طرف سے پیش کردہ نام مسترد کر دیئےہیں۔جے آئی ٹی تشکیل کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سماعت کرتے ہوئے دونوں اداروں کی جانب سے جے آئی ٹی کیلئے پیش کئے گئے افسران کے نام مسترد کئے ہیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق عدالت نے دو اہم اداروں کی جانب سے پانامہ جے آئی ٹی کیلئے دئیے گئے افسران کے ناموں کو مشکوک قرار دیتے ہوئے مسترد کیا۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کے لئے ناموں کی منظوری عدالت خود کرے گی اداروں کے سربراہوں کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ جے آئی ٹی کیلئے افسران منتخب کریں، عدالت کا کہنا تھا کہ کسی کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنیں گے ، عدالت کے ساتھ کھیل نہ کھیلا جائے۔ کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین سکیورٹی ایکس چینج کمپنی آف پاکستان کو ذاتی حیثیت میں آئندہ پیشی پر عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے دونوںاداروں میں موجود گریڈ 18 سے اوپر کے افسران کی فہرستیں بھی طلب کر لیں۔عدالت کے ساتھ کھیل نہ کھیلا جائے۔ کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین سکیورٹی ایکس چینج کمپنی آف پاکستان کو ذاتی حیثیت میں آئندہ پیشی پر عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے دونوںاداروں میں موجود گریڈ 18 سے اوپر کے افسران کی فہرستیں بھی طلب کر لیں۔