پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

شیخ رشید کی والدہ کیوں انہیں افہیم کھلاکرسلادیتی تھیں؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 1  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کوان کی والدہ افہیم کھلاکرسلاتی تھیں۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں شیخ رشید احمد نے معروف صحافی سہیل وڑائچ سے گفتگوکرتے ہوئے اپنے ماضی کی یادیں بھی تازہ کیں۔سہیل وڑائچ کے ایک سوال پرشیخ رشید نے اپنی والدہ کوبہت یادکیااوروالدہ سے وابستہ اپنی یادوں کی باتیں کیں ۔شیخ رشید نے بتایاکہ میںبچپن سے ہی والدہ کے پاس سوتاتھا

اورمیرے بہن بھائی جوبعدمیں پیداہوئے ا ن کومیں پسند نہیں کرتاتھاکہ وہ والدہ کے ساتھ سوئیں تب میری والدہ محترمہ کویہ خدشہ رہتاتھاکہ کہیں میں ان سے لڑائی ہی نہ کربیٹھوں جس کی وجہ سے وہ مجھے افہیم کھلادیتی تھیں اورمیں سوجاتاتھا۔شیخ رشید کے اس انکشاف پرسہیل وڑائچ نے ان سے سوال کیاکہ آپ اب افہیم کانشہ تونہیں کرتے؟ توشیخ ر شید نے مسکراتے ہوئے جواب دیاکہ میری عمر65برس ہے لیکن میں نے زندگی بھرکوئی نشہ نہیں کیاجبکہ میرے محلے کے کئی لڑکے نشئی ہیں اورکچھ افہیمی ہیں لیکن میں نے کبھی کوئی نشہ نہیں کیا ۔سہیل وڑائچ نے ان سے سوال کیاکہ آپ کی انکی نشئیوں سے دوستی ہے توشیخ رشید نے مسکراتے ہوئے جواب دیاکہ میری ان سے کوئی دوستی نہیں  اوران میں کچھ پوڈری بھی ہیں وہ میرے پاس آتے ہیں اورمیرے ساتھ گپیں ضرورمارتے رہتے ہیں او ر عوامی نمائند ہ ہونے کی وجہ سے ان کوبھی وقت دیناپڑتاہے کیونکہ ان کابھی توایک ووٹ ہوتاہے ۔۔شیخ  رشیدنے بتایاکہ میں شروع سے ہی عوام کی خدمت کر تاآیاہوں اورہردورحکومت چاہے میں اقتدارمیں رہایانہیں رہامیں عوام کی خدمت کی ہے جس کی وجہ سے عوام میرے ساتھ محبت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جولیڈرعوام کے مسائل نہیں سمجھتاوہ لیڈرنہیں بلکہ اقتدارکابچاری ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی اوقات سے بڑی کرعوا م کی خدمت کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…