جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تخت لاہورکےخلاف طبل جنگ بجادیاگیا،وزیراعظم کے قریبی عزیزکاالگ پارٹی بنانے کااعلان

datetime 1  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کے قریبی عزیزاورمسلم لیگ (ن) کے رہنماسہیل ضیابٹ نے بھی تخت لاہورکےخلاف طبل جنگ بجادیااوراپنی الگ پارٹی بنانے کااعلان کر دیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سہیل ضیابٹ نے کہاہے کہ تحت لاہورکوگراکررہیں گے اوراب خاندانی سیاست کے خاتمے کاوقت آگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک خاندان نے ملک کوحکمرانی کے ذریعے یرغمال بنارکھاہے ۔

سہیل ضیابٹ نے کہاکہ عوام تخت لاہورکے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔انہوں نے کہاکہ اب خاندانی سیاسست نہیں چلنے دینگے ۔ سہیل ضیابٹ نے کہا کہ اب نظام کی تبدیلی کا وقت آگیاہےتبدیلی کبھی خودنہیں آیاکرتی بلکہ نظام کوتبدیل کرکے تبدیلی لائی جاتی ہے ۔سہیل ضیابٹ نے کہاکہ وہ نوجوانوں کو بے وقوف بنانیوالے لیڈروں کو تبدیلی کا اصل مقصد سمجھائیں گے ، تعلیمی اداروں سے فارغ ہونیوالے بچے جب اس میدان میں آئیں گےتب وہ انقلاب لائیں گے ،سہیل ضیابٹ نے کہاکہ مجھے نوجوانوں سے بڑی توقعات ہیں جن سے ہمیشہ پارٹیاں وعدہ کرتی رہیں لیکن وعدے پورے نہیں کئے جاتے بلکہ صرف ووٹ لئے جاتے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نوجوانوں کابااختیاربناناچاہتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ کسی بڑے سیاستدان کوٹکٹ نہیں دینگے بلکہ پارٹی کے کارکنوں کوہی ٹکٹ دیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ سیاست میں بڑے بڑے مگرمچھ بیٹھے ہیں جوعوام کے حقوق غصب کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں کسی سے ذاتی دشمنی میں الگ سے پارٹی نہیں بنارہابلکہ صرف عوام کی خدمت کےلئے یہ کام کرنے جارہاہوں انہوں نے کہا کہ کسی سیاستدان کو جماعت میں شامل نہیں کرناچاہتے،صرف عوامی خدمت رکھنے والے کارکنان کو ہی ٹکٹ دیاجائے گا۔۔انہوں نے کہاکہ عوام نے تمام جماعتوں کوآزمالیاہے اورسب سے تنگ ہیں اس لئے نئی جماعت بنانے کااعلان کیاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…