منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

مسئلہ کشمیر کاحل،سید صلاح الدین کے صبر کاپیمانہ لبریز،حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 30  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آئی این پی) متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے حکومت پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے فائنل مذکرات کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں‘آزادی کی تحر یک نظریاتی اور دو قومی نظریے کی تحریک ہے‘مودی سرمراج جابرانہ اور جارحانہ طریقے سے کشمیری کی آواز نہیں دبا سکتا‘کشمیری طالبات پر بھارتی فوج کھولے عام ظلم و ستم ڈھا رہی ہے

سید صلاح الدین نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ نے اس کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا‘پاکستان کی تمام حکومتیں مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید صلاح الدین نے کہا کہ کشمیر اپنی آزادی کیلئے جہاد فی سبیل اللہ کر رہے ہیں ۔آزادی کشمیریوں کا حق ہے ان کو ہر صورت ملنا چاہیے۔کشمیری عوام کا روشن مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے۔اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اب تک 18قرار دادیں پاس کر چکا ہے لیکن بھارت مسلسل تاخیری ہربے استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا اقوام متحدہ کشمیر میں فوری رائے شماری کرائے ۔کشمیر کے حالیہ الیکشن میں سات فیصد ٹرن آؤٹ نے بھارت کی کٹ پتلی حکومت کا پول کھول دیا ہے۔اس کو ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑھا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک 155مرتبہ مذاکرات ہو چکے ہیں لیکن سب مذاکرات ناکام رہے ہیں ۔اب پاکستانی حکومت کو بھارت کے ساتھ فائنل مذاکرات کرنا ہونگے۔کشمیر کے حالیہ الیکشن میں سات فیصد ٹرن آؤٹ نے بھارت کی کٹ پتلی حکومت کا پول کھول دیا ہے۔اس کو ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑھا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک 155مرتبہ مذاکرات ہو چکے ہیں لیکن سب مذاکرات ناکام رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…