اسلام آباد(نیوزرپورٹر)ہوٹل اسلام آباد میں فاٹاپارلیمانی لیڈر الحاج شاہ جی گل آفریدی کے زیرنگرانی فاٹا پارلیمنٹرینزکی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جہاں پر فاٹا ریفارمز کے حوالے سے شکوہ کیاگیاکہ کیبنٹ کی منظوری کے باوجود اب تک اصلاحات کو عملی شکل کیوں نہیں دیاگیا. چھ مئی کو رمادہ ہوٹل میں آل پارٹی
کانفرنس بلائی گئی ہے اور اگر مئی کے پہلے ہفتے تک فاٹا اصلاحات کی منظوری نہ دی گئی تو تمام پارٹیوں کی مشاورت سے اسلام آباد ڈی چوک پر 20 مئی کو تحریر اسکوائر کی طرح عظیم الشان دھرنا دیاجائے گاجس میں لاکھوں قبائل اور خیبرپختونخوا کے عوام شرکت کرینگے۔