اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ ٗہزارہ ٗ مردان ڈویژن ٗگلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں ٗ پشاور، کوہاٹ، بنوں ، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن،اسلام آباد اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔فورکاسٹنگ آفیسر حارث بن نسیم کے مطابق اگلے 2روز کے دورران ملک کے بیشتر علاقوں میں
موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم ڈی جی خان، ملتان، بالائی فاٹا، مالاکنڈ اور مکران ڈویڑن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیارہ بارش ڈی جی خان میں11،پاراچنار07، کالام03، لسبیلہ 05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔