اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

کس ملک کے پاس کتنے ایٹم بم، حیران کن انکشاف

datetime 29  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں جوہری ہتھیاروں میں کمی کرنے کے مطالبات کے باوجود ان کی تعداد کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے، دنیا میں اس وقت 9 ممالک میں قریباً 16 ہزار 3 سو ایٹم بم ہیں۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ان ممالک میں سب سے سرفہرست روس ہے،

اس کے پاس اس وقت 8 ہزار جوہری ہتھیار موجود ہیں اور اس نے 1949ء میں اپنا پہلا ایٹمی دھماکہ کیا تھا۔ دوسرے نمبر پر امریکا ہے جس کے پاس آج بھی 7 ہزار 3 سو ایٹم بم ہیں، اس نے 1945ء میں پہلے جوہری تجربے کے کچھ ہی عرصے بعد جاپانی شہروں پر حملے کیے تھے، تیسرے نمبر پر فرانس ہے یورپ میں سب سے زیادہ جوہری ہتھیار جو کہ 300 ہیں فرانس کے پاس ہیں، فرانس نے 1960ء میں ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کی تھی، چوتھے نمبر پر چین ہے، جو کہ ایشیا کی اقتصادی سپر پاور اور دنیا کی سب سے بڑی بری فوج کا حامل ہے اس کے پاس اندازاً 250 ایٹم بم ہیں، چین نے 1964 میں جوہری طاقت حاصل کی تھی، پانچویں نمبر پر برطانیہ براجمان ہے جس کے پاس 225 جوہری ہتھیار موجود ہیں، اس نے اپنا پہلا ایٹمی تجربہ 1952ء میں کیا تھا، چھٹے نمبر پر پاکستان ہے جس کے پاس ایک سو سے ایک سو بیس کے درمیان جوہری ہتھیار ہیں، پاکستان نے ایٹم بم 1998ء میں تیار کیا ہے جس کے بعد پاکستان اور انڈیا میں کوئی جنگ نہیں ہوئی، پاکستان کے مطابق اس کا جوہری پروگرام صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے، ساتویں نمبر پر بھارت ہے، اس کے پاس نوے سے ایک سو دس تک ایٹم بم موجود ہیں، بھارت نے 1974ء میں پہلی بار اور 1998ء میں دوسری بار ایٹمی تجربہ کیا، آٹھویں نمبر پر اسرائیل ہے جس کے پاس تقریباً 80 جوہری ہتھیار موجود ہیں،

اسرائیلی ایٹمی پروگرام کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں اور نویں نمبر پر شمالی کوریا براجمان ہے جس کے پاس چھ جوہری ہتھیار موجود ہیں، اقوام متحدہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے باوجود اس نے 2006 ء میں ایک ایٹمی تجربہ کیا۔ شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے بعد امریکہ اور روس کے ساتھ حالات کشیدہ ہیں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…