تہران (آئی این پی)پاکستان کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیشن کے ارکان کا وفد 6مئی کو ایران کا دورہ کرے گا۔ایرانی خبررساں ادارے ’’تسنیم ‘‘کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے مندوب اور رکن پارلیمنٹ حسین نقوی حسینی نے بتایا ہے کہ پاکستانی قانون سازوں کا وفد انکے کمیشن کی دعوت پر 6مئی کو ایران کا دورہ کریگا۔
ایران میں پانچ روزہ قیام کے دوران پاکستانی وفد کے اراکان اپنے ایرانی ہم منصبوں اور دیگر حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔نقوی حسین کا مزید کہنا تھاکہ پاکستانی ارکان پارلیمنٹ اور ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ارکان اہم بندرگاہ کی اقتصادی صلاحتوں کا اندازہ کرنے کیلئے 9مئی کو جنوب مشرقی ساحلی شہر چاہ بہار کا دورہ کریں گے۔انکا کہنا تھاکہ اسکے بعد تہران اوراسلام آباد کے درمیان تعاون کے مواقعوں کا جائزہ لینے کیلئے دو ایرانی گروپ بلوچستان کی گوادر بندرگاہ کا دورہ کریں گے ۔