لاہور(آئی این پی) اے ایس ایف نے لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشکوک شخص اختر افضل کو حراست میں لے لیا۔
جسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقامل پر منتقل کردیا گیااے ایس ایف حکام نے بتایا کہ اختر افضل مبینہ خود کش حملہ آور کا بھائی ہے اور گرفتار شخص بغیر کسی مقصد کے لاہور ائیر پورٹ پر آیا اور بلا مقصد انتظار گاہ میں گھوم پھر رہا تھا، اختر افضل کے موبائل سے لاہور ائیر پورٹ کی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں۔