لاہور(آئی این پی) آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل ہی 1800سی سی سے اوپر کی گاڑیوں کی درآمدی قیمت میں اضا فہ کردیا ‘ باعث گاڑیوں کی قیمت 2 لاکھ سے 15لاکھ تک بڑھ گئی ،امپورٹرز کی طرف سے درآمدی ڈیوٹی دینے سے انکار کے بعد 200گاڑیاں کراچی پورٹ پر پھنس چکی ہیں ۔آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزادنے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ آنے سے
قبل ہی درآمدی قیمت میں ردوبدل سراسر انصافی ہے ، ڈائریکٹرکسٹمز ذاتی مفاد کی خاطر قومی مفادات کو داؤپر لگارہے ہیں، اس طرح کے اقدامات سے محصولات کے اہداف حاصل نہیں ہوسکتے بلکہ گاڑیاں پورٹ پر پھنسنے سے حکومت کو 3 ارب روپے کے نقصان ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت 200گاڑیاں کراچی پورٹ پر پھنس چکی ہیں لیکن اس کے باوجود معاملے کوحل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔