منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’شادی کے کھانے میں یہ ڈش کیوں نہیں رکھی ‘‘

datetime 30  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) گوشت کی تنگی کے شکار بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک دلہا نے شادی کے کھانے میں صرف سبزیاں دیکھ کر شادی سے انکار کردیا۔بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق دلہا کی جانب سے شادی سے انکار کے بعد ایک دوسرے شخص نے نہ صرف سبزیوں کی ڈشز بلکہ دلہن کو بھی قبول کرنے کا اعلان کردیا۔رپورٹ میں شادی سے انکار کرنے والے دلہا کا مذہب تو واضح نہیں کیا گیا تاہم خیال

ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ایک مسلم گھرانے کی شادی تھی اور شادی میں گوشت کی ڈشز نہ بنانے کی وجہ ریاست میں گائے کے گوشت کی قیمت میں ہونے والا بھاری اضافہ ہے۔آؤٹ لک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کہا جاتا ہے کہ مرد کے دل کا راستہ اس کے معدے سے ہو کر گزرتا ہے تاہم کبھی کبھی اس کا الٹ بھی سچ ہوتا ہے۔رپورٹ میں جمعر مظفرنگر میں ہونے والی اس شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے تاثرات بھی شامل کیے گئے، جو اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ دلہا کی جانب سے شادی سے انکار کی وجہ کھانے میں صرف سبزیوں کی موجودگی تھی۔پنچایت کے حکام نے جریدے کو بتایاکہ شادی کی تقریب ختم ہونے کے قریب ہی تھی کہ مہمانوں میں سے ایک شخص نے آگے بڑھ کر دلہن سے شادی کی پیشکش کرڈالی جس کو فوراً منظور کرلیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…