اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی مہینے شعبان المعظم کا چاند آچکا ہے ،شب برات 11مئی کوجمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےمنعقد ہونے والے اجلاس میں اسلامی مہینے شعبان المعظم کے
چاند نظر آنے کا اعلان ہو چکا ہے اور آج 2شعبان المعظم29اپریل ہے۔ شعبان المعظم میںمقدس رات شب برأت بھی آتی ہے جس رات میں رب تعالیٰ آسمان دنیا پر ظاہر ہوتے ہیں اور اسی رات میں تقدیر کے فیصلے لکھے جاتے ہیں ۔ شعبان المعظم کی 15تاریخ کو شب برأت ہوتی ہے جو کہ اس سال 11مئی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہو گی۔