اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حویلیاں یونیورسٹی روڈ پر 6 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، 6 افراد جاں بحق، 12 زخمی ۔تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے مقام پر یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں 6گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں 6افراد جاں بحق جبکہ
12شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب ایک خطرناک موڑ پرمسافر وین اور ٹریلر سمیت 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ریسکیواہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ زخمیوں کوطبی امداد کیلئے حویلیاں اور ایبٹ آباد کے ہسپتالوں میںمنتقل کیا گیاہے۔