اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ نے جمعرات کے روزوزیراعظم نوازشریف کواستعفی پیش کر دیاہے اورساتھ ہی قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہوگئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی پرگفتگوکرتےہوئے تجزیہ کارمبشرلقمان نے دعوی کیا کہ ریاض پیرزادہ کااستعفی توابھی شروعات ہے۔انہوں نے کہاکہ پاناماکیس کافیصلہ آنے کے بعد ن لیگی صفوں میں ہلچل مچ چکی ہےاورارکان اسمبلی پریشانی سے دوچارہیں ۔
مبشرلقمان نے دعوی کیاکہ ( ن )لیگ کے مزید 8ارکان قو می اسمبلی جبکہ صوبائی اسمبلی کے 15ارکان بھی جلدہی استعفی دیکرن لیگ کوخیربادکہہ دینگے ۔انہوں نے دعوی کیاکہ کئی ن لیگی ارکان اسمبلی کے استعفی تیارہیں اوریہ ا رکان اسمبلی اپنی قیادت کی طرف سے توجہ نہ ملنے پرشدیدتحفظات رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کوپاناماکیس کافیصلہ آنے پرشدیدجھٹکالگاہے اورجلدہی حکمران جماعت بڑے بحران کاشکارہونے والی ہے ۔