ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

کیا آپ کو گھر میں چھپکلیاں دیکھ کے ڈر لگتا ہے ؟گھبرانے کی ضرورت نہیں ،انہیں بھگانے کیلئے یہ معمولی سا کام کریں

datetime 28  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کے گھر کی دیواروں پر چھپکلیاں چلتی پھرتی نظر آتی ہیں؟ویسے تو یہ رینگنے والا جاندار کیڑوں کو گھر کے اندر زیادہ پھلنے پھولنے نہیں دیتا تاہم یقیناً بیشتر افراد اسے اپنے گھر میں دیکھنا پسند نہیں کرتے۔اگر آپ ان سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو ان چند اشیاء کے ذریعے آپ ان کو گھر سے بھگا سکتے ہیں۔

انڈے کے چھلکے:انڈوں کے کچھ چھلکے گھر میں مختلف جگہوں پر ڈال دیں جیسے داخلی دروازے وغیرہ میں، بس ان چھلکوں کو توڑنا نہیں ہے بلکہ دو ٹکڑوں میں ڈالنا ہے اور وہی ہر جگہ کے لیے کافی ثابت ہوں گے، لیکن ہر 3 سے 4 ہفتے بعد ان چھلکوں کو بدلنا ضروری ہے۔ یہ چھپلکیوں کو ڈرا کر گھر سے بھگانے کا بہت موثر اور سستا طریقہ ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ جاندار ان چھلکوں کو شکاری سمجھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں اور گھر سے بھاگ جاتے ہیں۔

کافور کی گولیاں:کافور کی یہ چھوٹی گولیاں پتنگوں، لال بیگوں، چیونٹیوں، مکھیوں اور چھپلکیوں سب کو نشانہ بناتی ہیں۔ ان گولیوں کو چولہے، فریج یا سنک کے نیچے ڈال کر آپ چھپکلیوں سے نجات پاسکتے ہیں۔

لہسن:لہسن کی بو صرف انسانوں کے مزاج پر ہی گراں نہیں گزرتی بلکہ یہ چھپکلیوں کو بھی دور بھگاتی ہے۔ لہسن کی پوتھی کو گھر کے داخلی دروازوں یا کھڑکی پر رکھ کر آپ ان جانداروں کو گھر کے اندر داخل ہونے سے روک سکتے ہیں۔

پیاز:پیاز کے ٹکڑے بھی چھپکلیوں کو دور بھگانے کا اچھا ذریعہ ہیں، پیاز کو 2 ٹکڑے میں کاٹیں اور ایسی جگہوں پر رکھ دیں جہاں آپ کے خیال میں یہ جاندار چھپا ہوا یا داخلی دروازے کے پاس رکھنا بھی موثر ثابت ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…