اسلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی صنعت کار جندل اس وقت بھی پاکستان میں موجود ہیں۔ جمعرات کے روز وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے بھارتی صنعتکار جندل کی پاکستان میں
موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت وزیر اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ جندل ابھی بھی پاکستان میں موجود ہے، واپس بھارت نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سے جندال کی ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی۔