لاہور(نیوزڈیسک) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی۔جلسوں اور ریلیوں پر پابندی 11جون تک عائد کر دی ‘عوامی مقامات پر حقہ اور شیشہ پینے پر بھی پابندی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی پیشگی اجازت کے بغیر جلسے جلوس کی اجازت نہیں ہو گی، اس حوالے سے دفعہ 144 نافد کردی گئی ہے جس کے تحت جلسے جلوسوں پر پابندی
11جون تک عائد کی گئی ہے محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق جلسے، جلوسوں اور کھیلوں کی فضائی کوریج پر بھی دفعہ 144 کے تحت پابندی ہوگی،۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 4مئی کولوڈشیڈنگ کے خلاف مینارپاکستان پرجلسہ کرنے کااعلان کررکھاہے اوراب دیکھتے ہیں کہ صوبائی حکومت پیپلزپارٹی کواس جلسہ کی اجازت دیتی ہے یانہیں کیونکہ دفعہ 144کے نفاذکے بعد کوئی بھی جماعت جلسہ نہیں کرسکتی ہے ۔