اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے اپنی وزارت میں وزیراعظم سیکرٹریٹ کے افسران کی مسلسل مداخلت کے باعث پیشکش کی ہے کہ ان سے وزارت واپس لے لی جائے اوروہ استعفی دینے کےلئے تیارہیں ،باخبرذرائع کے مطابق وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ کی طرف سے وزیراعظم میاں نوازشریف کوپیغام بھیجوایاگیاہے کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سینئربیوروکریٹس
خصوصاًفوادحسن فوادکی بے جامداخلت کے باعث ان کے ماتحت وزارت اوردیگرتمام ادارے مفلوج ہوکررہ گئے ہیں ۔گزشتہ روزوزیراعظم سیکرٹریٹ کی طرف سے ریاض حسین پیرزادہ کواعتمادمیں لئے بغیرڈی جی سپورٹس بورڈاخترحسین گنجیر ا کومعطل کردیاگیاجوکہ نہ صرف خلاف قانون ہے بلکہ اخلاقی روایات کے بھی منافی ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ اس سے پہلے بھی کئی باروزیراعظم کواپنی شکایات اورتحفظات سے آگاہ کرچکے ہیں اوروزیراعظم نے انہیں آزادانہ کام کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن اس کے باوجودسازشی عناصرنے ریاض حسین پیرزادہ کے کام میں روڑے اٹکائے اورانہیں وزارت چھوڑنے پرمجبورکردیاہے ۔وزیراعظم سیکرٹریٹ کی طرف سے سپورٹس بورڈسمیت ریاض حسین پیرزادہ کے ماتحت دیگرمحکموں کوبھی براہ راست احکامات دیئے جارہے ہیں ۔ریاض حسین پیرزادہ نے یہ واضح کردیاہے کہ وہ سات بارقومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اوربے داغ ماضی کے حامل ہیں ،اس کے باوجودانہیں ناکام کرنے کیلئے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے بیوروکریٹس ٹولے نے سازشیں شروع کررکھی ہیں ریاض حسین پیرزادہ نے یہ واضح کردیاہے کہ وہ سات بارقومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اوربے داغ ماضی کے حامل ہیں ،اس کے باوجودانہیں ناکام کرنے کیلئے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے بیوروکریٹس ٹولے نے سازشیں شروع کررکھی ہیں