ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

یہ ہائوسنگ سوسائٹی فراڈہے ،عوام کوانتباہ جاری ،اکائونٹس بندکرنے کی سفارش کردی گئی

datetime 27  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ٹھلیاں ہاؤسنگ سکیم کے اکاونٹس بند کرنے کی سفارش کر دی ۔ جبکہ اس ہائوسنگ سوسائٹی کے معاملات کی تحقیقات کےلئےپی اے سی نے اعظم سواتی کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سنیٹر اعظم خان سواتی نے ٹھلیاں ہاؤ سنگ سکیم میں مبینہ بے قاعدگیوں کا معاملہ اٹھایا ۔

اعظم سواتی نے کہاکہ وزارت ہائوسنگ کے پاس ایک انچ زمین نہیں ہے۔ عوام سے ٹھلیاں ہاؤسنگ سکیم کیلئے اربوں روپے کیوں لیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت کے کچھ لوگوں نے فرنٹ مین رکھے ہیں، اگر نوٹس نہ لیا گیا تو بعد میں لکیر پیٹتے رہیں گے اور سانپ گزر جائے گا۔اس موقع پرسنیٹر چوہدری تنویر نے کہاکہ بہارہ کہو سکیم کو آٹھ سال گزر گے صورتحال جوں کی توں ہے ٹھلیاں ہاؤسنگ سکیم میں پرائیویٹ پارٹی نے پلاٹوں کی بکنگ کے اشتہار میں وزیر اعظم کی تصویر لگائی ہے، کیا یہ سارا کام وزارت سے پوچھ کر کیا گیا ۔پرائیویٹ پارٹی کس حیثیت سے پیسے اکٹھے کر رہی ہے کیا اس بارے میں کوئی لے آوٹ یا پلان منظور ہوا ہے ۔جس پر جواب میں سیکرٹری ہاؤسنگ نے اشتہار سے متعلق لا علمی کا اظہار کیا ۔جس پر پی اے سی اراکین سیکرٹری ہاؤسنگ کے بیان پر شدید برہم ہوئے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ آپ کی ناک کے نیچے اتنا بڑا اشتہار دیا گیا، آپ کہہ رہے ہیں مجھے علم تک نہیں۔ آپ نے کسی سے نہیں پوچھا کہ آپ کے نیچے اتنا بڑا منصوبہ کیسے بنا؟۔ آپ کی نا اہلی ہے کہ کوئی ٹرسٹ بن گیا اورآپ کے علم میں نہیں ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ اپنے متعلق ریمارکس کو مسترد کر تا ہوں، میں نے اشتہار نہیں دیکھا۔ جس پر ممبران کمیٹی ششدر رہ گے۔ کمیٹی نے ہاؤسنگ سکیم میں عوام کو سرمایہ کاری نہ کرنے کا انتباہ کرتے ہوئے ہاؤسنگ اسکیم کےاکاؤںٹس بند کرنے کی سفارش کردی

تحقیقات کیلئے اعظم سواتی کی سربراہی میں چار رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی اوریہ کمیٹی پی اے سی کوپندرہ روزکے اندراندراپنی تحقیقاتی رپور ٹ پیش کرے گی ۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…