اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں کینیڈاکی رکن پارلیمنٹ اورپاکستانی نژادخاتون شہری کو گزشتہ ر وز 10بج کر20منٹ پرپوش ترین سیکٹرایف 6میں دونامعلوم موٹرسائیکل سوارلوٹ کرفرارہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواسے تعلق رکھنے والی خاتون سلمی عطااللہ جان کوتھانہ کوہسارکے علاقے میں دونامعلوم افراد ان سے ہینڈبیگ چھین کرفرارہوگئے ۔سلمی عطااللہ جان کے ہینڈبیگ میں 4 ہزار 200 امریکی ڈالر،
62ہزار پاکستانی روپے، کریڈٹ کارڈز اور ان کی دیگر قیمتی دستاویزات بھی موجود تھیں ۔جس پرپاکستانی نژادکینیڈین سینیٹرسلمی عطااللہ جان کی درخواست پرتھانہ کوہسارپولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔واضح رہے کہ سلمیٰ عطاءاللہ جان کاتعلق صوبہ خیبرپختونخوامردان سے ہے اور وہ 1980میں شادی کے بعد کینیڈاشفٹ ہوگئیں تھیں اورسلمی عطا اللہ جان جنوبی ایشیائی برادری کی ایک ناموروکیل ہیں ۔