پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا،پاک چین راہداری پر کام کیلئے آئے ہوئے چینی انجینئر نے سول ہسپتال میں ایسا کیا دیکھا کہ فوراًاسلام قبول کرلیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 26  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواکے ضلع مانسہرہ کی تحصیل بفہ میں پاک چین اقتصادی راہداری پران دنوں کام جاری ہے اوراس منصوبے پرچینی انجینئرزبھی کام کررہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کی تحصیل بفہ میں سی پیک پرکام کرنے والے ایک چینی انجینئرنے اسلام قبول کرلیاہے ۔الولائی نامی چینی انجینئرجوبفہ کے سول ہسپتال میں اپنے فرائض سرانجام دے رہاتھا

اس نے مقامی امام مسجد مولانالال حسین شاہ کے ہاتھوں کلمہ پڑھ کراسلام قبول ہے اوراس نومسلم چینی انجینئرکا اسلامی نام عبداللہ رکھاگیاہے ۔اسلام قبول کرنے کے بعد نومسلم عبداللہ نے بتایاکہ ’’میں مسلمانوں کے بھائی چارے ،ان کے رہن سہن کے طریقوں ،مردے کودفنانے سے قبل جنازہ پڑھانے سے بہت متاثرتھا۔اس نے بتایاکہ میں ہسپتال کے باغ میں لوگوں کونمازجنازہ پڑھنے کےلئے آتے ہوئے ضروردیکھتاتھااوراس حوالے ہسپتال کے ڈاکٹرزسے معلومات بھی حاصل کرتاتھا‘‘۔عبداللہ نے مزید بتایاکہ اس کی پاکستان میں تین سال قبل تعیناتی ہوئی تھی اورمیں اُس وقت سے اسلامی تعلیمات کامطالعہ کررہاہوں ۔اس موقع پرایک مقامی شہری شفقت جاوید نے بتایاکہ  عبداللہ اب عملی مسلمان ہے اورباقاعدگی سے نمازاداکرتاہے اوردیگراسلامی فرائض بھی سرانجام دے رہاہے ۔واضح رہےکہ پاکستان میں سی پیک کامنصوبہ شروع ہونے پرکسی بھی چینی شہری کے مسلمان ہونے کایہ پہلاواقعہ ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…