جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

الزام ثابت،ن لیگ کے اہم رہنما کو نااہل قرار دیدیاگیا

datetime 26  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنمااورمیئرراولپنڈی سردارنسیم خان کوبلدیاتی انتخابات کے دوران مخصوص نشتوں کے معاملے میں اثراندازہونے کاالزام ثابت ہونے پرنااہل قراردے دیاگیاہے ۔سردارنسیم کواس حوالے سے نااہل قراردینے کےلئے دوخواتین نے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائرکی تھیں ۔ الیکشن کمیشن میں میئرراولپنڈی سردارنسیم خان پربلدیاتی انتخابات کے دوران مخصوص نشتوں پراثراندازہونے کاالزام لگایاگیاتھا۔

سردارنسیم کونااہل قراردینے کافیصلہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)ررضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی الیکشن کمیشن نے سنایا ہے ۔ راولپنڈی کی دو خواتین طاہرہ تنویر اور لبنیٰ اقبال نے سردار نسیم کی نااہلی کی درخواستیں دائر کی تھیں اورموقف اختیار کیا تھا کہ مخصوص نشستوں کے انتخابات کے دوران مئیر راولپنڈی نے ووٹرز کو ووٹ دکھا کر پول کرنے پر مجبور کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے اس معاملے کی سماعت کی تھی اوران خواتین کی طرف سے پیش کئے گئے ثبوتوں کاجائزہ لینے کے بعد 17اپریل کومیئرراولپنڈی سردارنسیم خان کے بارے میں فیصلہ محفوظ کرلیاتھاجوکہ آج سنادیاگیاہےجس کے تحت سردارنسیم خان اب میئرراولپنڈی کے عہدے پرنہیں رہے ہیں اورساتھ ہی ان کی بلدیاتی نشت پرجیت بھی کالعدم قراردے دی گئی ہے ۔الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف اب سردارنسیم خان ہائیکورٹ میں اپیل دائرکرسکتے ہیں ۔۔الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد اب میئرراولپنڈی کی نشت خالی ہوگئی ہے اوراگرسردارنسیم خان نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے خلاف مقررہ روزکے اندراندرہائیکورٹ میں اپیل دائرنہ کی تومیئرراولپنڈی کی نشت پرضمنی انتخابات کرائے جائیں گے لیکن ان انتخابات میں عوام نہیں بلکہ ان کے بلدیاتی نمائندے ایک مرتبہ پھرمیئرراولپنڈی کے لئے نئے امیدوارکاچنائوکریں گے ۔تاہم ابھی تک سردارنسیم یاان کی جماعت مسلم لیگ نے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیاہے ۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…