لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں پانچوں ججز نے قطری خط کو مسترد کیا اور اس کے بعد جے آئی ٹی بنانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ
کیس میں شریف خاندن نے اپنی جائیدادیں تسلیم کی ہیں لیکن عدالت میں کوئی دستاویز ات پیش نہیں کی گئیں ۔فاضل بنچ کے پانچوں ججز صاحبان نے قطری شہزادے کے خط کو مسترد کر دیا اس کے بعد جے آئی ٹی کی ضرورت نہیں تھی ۔ بہت مشکل ہے کہ جے آئی ٹی قانونی تقاضے پورے کر سکے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے گالم گلوچ بریگیڈ بنا رکھی ہے جس میں وفاقی اور صوبائی وزراء بھی شامل ہو رہے ہیں ۔