اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبادمیں جاری لوک ورثہ کے زیراہتمام ادبی میلے میں معروف شاعرہ سٹیج سے گرکرزخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادمیں جاری ادبی میلے کے اختتام پرشاعرہ فرزانہ نازسٹیج سے اتررہی تھیں کہ وہ سرکے بل نیچے گرکرشدید زخمی ہوگئیں ۔
معروف نوجوان شاعرہ کوہنگامی طورپرہسپتال منتقل کر دیاگیا،سٹیج سے گرنے سے ان کودماغی چوٹیں آئیں جس کی وجہ سے وہ ہوش میں نہ آسکیں اورکومہ میں چلی گئیں ۔فرزانہ نازکئی روزتک زندگی اورموت کی کشکمش میں رہنے کے بعد منگل کے روزخالق حقیقی سے جاملیں ۔فرزانہ نازکاشمار معروف ادبی شخصیات میں ہوتاتھا۔