جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’9ماہ لگیں گے‘‘ حکومت نے اعلان کردیا

datetime 24  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)نئے منصوبوں سے بجلی کی پیداوار اگلے 9ماہ میں مرحلہ وار شروع ہوگی،وزیراعظم محمد نوازشریف نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کم سے کم کرنے اور بجلی کے نرخوں سے متعلق معاملات فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترجیحی منصوبوں سے متعلق انتظامی اور قانونی امور نمٹائے جائیں، ،تقابلی جائزہ لے کرتوانائی کی کابینہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں آگاہ کیا جائے ۔

پیر کو وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی کابینہ کمیٹی کا مسلسل تیسرا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری پانی و بجلی نے موجودہ لوڈمینجمنٹ پلان پر بریفنگ دی۔انہوں نے اجلاس کو جاری اور مستقبل کے توانائی منصوبوں پر عملدرآمد سمیت شرکاء کو بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری سے آگاہ کیا۔بریفنگ کے مطابق 132کے وی کی ترسیل کی استعداد میں 9625میگاواٹ کا اضافہ ہوا،گیارہ کے وی ترسیلی نظام میں 2004میگاواٹ کی استعداد بڑھی۔سیکرٹری پانی و بجلی نے بتایا کہ بجلی کی ترسیلی نظام کی استعداد میں اضافہ بے مثال ہے،ترسیل کی استعداد نئے پیداواری منصوبوں کی پیش نظر رکھ کر بڑھائی گئی،نئے منصوبوں سے بجلی کی پیداوار اگلے 9ماہ میں مرحلہ وار شروع ہوگی۔چیئرمین واپڈا نے داسو،دیامربھاشا اور مہمند ڈیم سمیت پن بجلی منصوبوں پر بریفنگ دی۔اجلاس میں وزیراعظم نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کم سے کم کرنیکی ہدایت کی اور بجلی کے نرخوں سے متعلق معاملات فوری حل کرنے کا حکم دیا۔وزیراعظم نے وزارت پانی و بجلی کو پیشگی نرخوں سے متعلق امور حل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نیپرا کے ساتھ توانائی منصوبوں کے پیشگی نرخ طے کیے جائیں،ترجیحی منصوبوں سے متعلق انتظامی اور قانونی امور نمٹائے جائیں،ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن پرکام کی رفتار تیز کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی ترسیل کے دیگر چھوٹے منصوبوں کو بھی تیزی سے مکمل کیا جائے.

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کے کثیرالجہتی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے،صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ہمارا ہدف ہے،حکومت تھرمل پاور پراجیکٹس سے پیداوار پر بھی توجہ دے رہی ہے،پن بجلی کی پیداوار میں کمی کے دوران تھرمل یونٹس بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ اجلاس میں وزیر پٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی ۔۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…