لاہور(آئی این پی) وزیر اعظم ہاوس کے ترجمان مصدق ملک نے کہاہے سپریم کورٹ اگرجے آئی ٹی کی تفتیش کے بعدوزیراعظم کو قصوروار ٹھہراتی ہے تو وہ گھر چلے جائیں گے‘پیپلزپارٹی ‘تحر یک انصاف یا کسی کے کہنے پر استعفیٰ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں مصدق ملک نے کہا کہ اگر عدالت وزیراعظم کو قصوروارنہیں ٹھہراتی تووہ نہیں جائیں گے، وہ ووٹ کی طاقت سے آئے،اسی کی طاقت سے جائیں گے،وہ
ووٹ کی طاقت سے آئے،اسی کی طاقت سے جائیں گے جس نے خدمت کی، ووٹ اسے پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ تھر میں 300، پورٹ قاسم میں 400 ارب کی سرمایہ کاری اورکراچی میں واحد ترقیاتی منصوبہ گرین لائن اورہیلتھ سکیم وفاقی حکومت نے شروع کی۔اسلامی عسکری اتحاد، سنی فوج نہیں،یہ دہشت گردی کیخلاف اتحادہے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت آئینی مدت پوری کر یگی اور ملک میں عام انتخابات بروقت ہی ہوں گے ۔