اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے لاہور میں گرفتار کئے گئے کھلاڑیوں کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے لاہور میں پولیس کی طرف سے پاکستان ریلویز سپورٹس مقابلوں
کی اختتامی تقریب میں حکومت مخالف نعرے لگانے والے کھلاڑیوں کی گرفتاری کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے گرفتار کھلاڑیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے،واضح رہے کہ تقریب میں کھلاڑیوں نے گو نوازگو کے نعرے لگائے تھے جس کے بعد انتہائی اقدام کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔