پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ائیرچیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی

datetime 19  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک)ائیرچیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی ، سبکدوش ہونے والے ائیرچیف طاہر رفیق بٹ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ نئے چیف ائیر چیف مارشل سہیل امان کی قیادت میں پاک فضائیہ ایک نئی قوت بن کر ابھرے گی۔ ائیرہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ کی تبدیلی کی سادہ اور پروقار تقریب ہوئی۔ سبکدوش ہونیوالے ایئر چیف مارشل کو فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ ائیرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر فضائیہ کا بینڈ فضا میں مسحور کن دھنیں بکھیرتا رہا۔ ائیرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے نئے ائیرچیف مارشل سہیل امان کو بیجز لگائے۔ تقریب میں مسلح افواج اور اعلیٰ سول افسران کے علاوہ غیرملکی فوجی مشن کے سربراہ بھی موجود تھے۔ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے چینج آف کمان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک کی سیکورٹی سب سے اہم ہے اور پاک فضائیہ ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ ائیرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ائیرچیف مارشل سہیل امان کی قیادت میں پاک فضائیہ ایک نئی قوت بن کر ابھرے گی۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…