پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

کراچی ڈی آئی جی پشاور کے بیٹے کا پراسرار قتل،اصل وجہ کیاتھی،گھر میں کون کون موجود تھا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 22  اپریل‬‮  2017 |

کراچی (آئی این پی ) ڈیفنس خیابان سحر میں ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہر کے بیٹے کا پراسرار قتل ، بنگلے پر تعینات پولیس گارڈ نے پھندا لگا کر مارا۔ پولیس کو گھر میں ڈاکو گھسنے کی اطلاع ملی تھی۔ متضاد بیانات سے معاملہ مشکوک ، پولیس نے گارڈ کو حراست میں لے لیا۔ پولیس گارڈ فقیر محمد نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے 2 لاکھ روپے کی ضرورت تھی ، عمیر شہاب سے مانگے تو جھگڑا ہوگیا۔

مالکن کے پاس پیسے مانگنے کیلئے جانے کی کوشش کی تو ہاتھا پائی ہوگئی ، ملزم نے کہا کہ قتل نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن جھگڑے کے دوران عمیر ہلاک ہوگیا ، دوسرا سیکورٹی گارڈ واقعے کے وقت سورہا تھا ، جس نے ڈی آئی جی کو واقعے کی اطلاع دی ،واقعے کے وقت گھر میں آئی جی کی دو بیٹیاں اور اہلیہ بھی موجود تھی ، پولیس کے مطابق پشاور کے ڈی آئی جی انکوائریز اینڈ انسپیکشن شہاب مظہر ولی کے بیٹے عمیر شہاب کو ان کے گھر کی حفاظت پر مامور پولیس گارڈ فقیر محمد نے ہاتھا پائی کے دوران قتل کیا۔ عمیر شہاب کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے خود کو ایک کمرے میں بند کرلیا تاہم پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر اسے حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق دوران حراست پولیس گارڈ فقیر محمد نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ وہ عمیر کی والدہ سے 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کررہا تھا، جو اس نے گاؤں میں موجود اپنے اہل خانہ کو بھیجنے تھے، فقیر محمد نے جب رقم کے مطالبے کے لیے عمیر شہاب کی والدہ سے ملنے کی کوشش کی تو عمیر نے اس کا راستہ روک لیا اور اوپری منزل پر موجود والدہ کے کمرے میں جانے سے روکا۔ رات ڈھائی بجے پیش آنے والی اس کارروائی کے دوران فقیر محمد نے عمیر شہاب سے ہاتھا پائی کرتے ہوئے اس کے گلے میں رسی ڈالی اور گلا گھونٹ کر نوجوان کو قتل کردیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ملزم فقیر محمد کا تعلق کشمور سے تھا اور وہ گذشتہ 6 سے 7 ماہ سے ڈی آئی جی پشاور کے کراچی میں واقع گھر میں سیکیورٹی گارڈ کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…